

Loading content...
ایک مثالی انسان وہ ہے جس کے دل میں ان چاروں اموال کی عزت، ادب اور احترام موجود ہے، اسلام میں دوسروں کی جان، مال، عزت اور دین کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچانا سختی سے ممنوع ہے، اخلاقی قوانین میں سے کسی ایک کی بھی خلاف ورزی سے مذکورہ چاروں اثاثہ جات میں سے کسی نہ کسی کو ضرور نقصان پہنچتا ہے، لہٰذا یہ اخلاقی قوانین نہ صرف ایک فرد بلکہ پوری قوم کیلئے بھلائی رکھتے ہیں، تمام مذاہب میں عموما ً اور اسلام میں خصوصاً ہر اس چیز کو جو پیارو محبت کو پیدا کرتی ہے واجب ( فرض ) یا مستحب ( پسندیدہ ) قر ار دیا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار