

Loading content...
اللہ تعالیٰ کسی سیاسی پارٹی کے سربراہ کی طرح صرف اپنی پارٹی کے ممبران پر ہی نوازشات کی بوچھاڑ نہیں کرے گا، وہ تو ہر انسان کے اعمال کے مطابق اسے سزا یا جزا دے گا، وہ خود قرآن میں فرماتا ہے کہ وہ کسی کے اچھے اعمال کو ضائع نہیں ہونے دے گا، ہر مذہب کی اِلہامی کتاب نے برے کاموں کے انجام کے متعلق پیشین گوئی کی ہے، قرآن پاک نے صاف طور پر گناہگاروں کو خوفناک انجام کی دھمکی دی ہے، یہی معاملہ یہودیوں کی زبور ( عہد نامہ قدیم ) عیسائیوں کی انجیل اور ہندوئوں کی گیتا میں ہے، یہ ساری کتابیں صاف طور پر بیان کرتی ہیں کہ ایک صالح بندہ اچھا ہے بغیر اس کے مذہب کے حوالہ کے، اور ایک برا شخص برا ہے بغیر اس کے مذہب کے حوالہ کے، اس نقطئہ نگاہ سے کسی مذہب کا صاف لیبل رکھنا کوئی وزن نہیں رکھتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار