

Loading content...
ہم یہ دیکھتے ہیں کہ سارے مذاہب میں بہت سے شریف النفس،پرہیز گار و متقی لوگ بھی موجود ہوتے ہیں، اگر بروز قیامت انہی لیبلوں (یہودی، عیسائی، مسلمان) میں سے ہی کسی ایک کو خدا کی طرف سے عزت ملنا ہے تو کیا دوسرے مذاہب کے سارے نیک اور پارسا لوگوں کا جہنم میں ڈال دیا جانا عدلِ اِلٰہی کے تقاضوں کو پورا کر پائے گا؟ اگر نجات صرف یہودیوں کیلئے ہی ہے، قطع نظر ان کے چال چلن اور کردار کے، تو پھر ایک انتہائی متقی اور شریف النفس مسلمان یا عیسائی کا انجام کیا ہوگا؟ اگر مسلمان ہی صرف نجات کے حق دار ہیں تو پھر ان پارسا اور شریف النفس یہودیوں اور عیسائیوں کا مقدر کیا ہوگا جوکہ انسانیت کیلئے فائدہ مند بھی ہیں اور اخلاقی کمزوریوں وبرائیوں سے بھی پاک ہیں، اگر انہیں جہنم ہی میں پھینکا جانا ہے تو کیا یہ خدائے بزرگ وبرتر کی طرف سے عدل ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار