

Loading content...
ایک انسان کی انسانیت اور اخلاق کا معیار جو خدائی احکامات (وحی ) نے مقرر فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ وہ اپنے معاشرے کیلئے کس حد تک بے ضرر ہے اور کس حد تک فائدہ مند ہے؟ ایک انسان جو اپنے معاشرے کیلئے سب سے کم نقصان دہ ہے اور سب سے زیادہ فائدہ مند ہے وہی مثالی انسان ہے، اگر وہ مذکورہ معیار سے مطابقت نہیں رکھتا تو پھر وہ معیارِ اعلیٰ سے بہت ہی نیچے ہے، خدا ایک انسان سے کم از کم جو مطالبہ کرتا ہے وہ یہ ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھی انسانوں کیلئے فائدہ مند نہیں بن سکتا تو پھر اسے ان کیلئے نقصان دہ بھی نہیں ہونا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار