

Loading content...
عقلی اخلاقیات کی اصطلاح اصل میں وحی خداوندی کا ہی ایک جزو ہے، مصلحین کی تعداد اتنی زیادہ ہے (اگرچہ ان میں سے کئی غیر معروف ہیں)اور ان کی تمام تعلیمات اتنے وسیع طور پر پھیلی ہیں کہ ایک انسان خدا پر ایمان لائے بغیر اپنی عقل کی مدد سے بھی اعلیٰ اخلاقی قدروں کو سمجھ سکتا ہے۔ اگرچہ پتھر کے دور کا انسان بھی عقل و شعور رکھتا تھا مگر وہ اعلیٰ اخلاقی قدروں کا ادراک نہ کر سکا، صدیوں بعد یہ ممکن ہو سکا، اچھائی (نیکی یا خیر)اور برائی (بدی یا شر) کا تصور تو اتنا واضح اور صاف ہے کہ ایک انسان ان ہستیوں کو جانے بغیر کہ جنہوں نے انہیں پیش کیا تھا ان کو پہچان سکتا ہے، وہ جانتا ہے کہ عدل و انصاف نیکی ہے اور نا انصافی برائی ہے، سچائی اچھی ہے اور جھوٹ برا ہے، اسی طریقے سے عقلی اخلاقیات تحریری شکل میں دستیاب ہیں، نوع انسانی کے ابتدائی دور میں عقلی اخلاقیات بھی اِلہامی اخلاقیات کا ایک حصہ تھا انبیاء نے ان کو خدائی احکامات (Commandments) کی شکل میں پھیلایا تھا، جیسا کہ حضرت موسیٰ کے دس خدائی احکامات ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار