

Loading content...
خود انجیل مقدس میں بھی حضرت عیسیٰ جب کبھی اپنے بارے میں بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ وہ آدم کے بیٹے ہیں، یوں تو سارے مسلمان بھی خود کو فرزندان توحید کہنے کا اعلان کرتے ہیں تو وہ بھی خدا کو ایک مہربان باپ کی طرح سمجھتے ہیں، وہ (مسلمان) اپنے آپ کو در حقیقت خدا کے نسبی بیٹے نہیں کہہ رہے ہوتے اگر کوئی اس استعارے یا تشبیہ کو لغوی معنی میں لے لے تو یہ الگ بات ہے ایسا ماننے والا (صاحب ایمان،مومن) خدا سے اپنی محبت کو اپنی پسند کے طریقے سے ظاہر کرنے میں آزاد ہوتا ہے، یہ تو اس کے اور اس کے خالق کے درمیان معاملہ ہے کوئی اور اس میں مداخلت نہیں کر سکتا، مذہب کسی دوسرے کے اعتقادات میں کسی قسم کی مداخلت کرنے کے اجازت نہیں دیتا حتیٰ کہ اگر کوئی خدا کے وجود سے انکار کرتا ہے تو ہمیں اسے ماننے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے ہمیں اسے محبت اور دلیل کے ساتھ قائل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے، پستول کی نوک (نال)پر ترغیب دینا تو سختی سے منع ہے اگر کوئی عقلی دلائل سے بھی نہیں مانتا تو پھر ہمیں اسے یہ کہتے ہوئے اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے کہ تمہارے لئے تمہارا دین، ہمارے لئے ہمارا دین
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار