

Loading content...
مثال کے طور حضرت موسیٰ نے فرمایا تھا ناجائز جنسی تعلق (زنا) کا عمل سرانجام نہ دو حضرت عیسیٰ نے فرمایا ایک بری اور شیطانی نظر بھی زنا کے مترادف ہے بری نظر بھی نہ ڈالو پیغمبر اسلام نے فرمایا زنا کے بارے میں سوچو بھی مت کیونکہ یہ بھی زنا کے مترادف ہے یہ انسان کو بتدریج پرہیز گاری و تقویٰ کی طرف لے جانے کی ایک مرحلہ وار کوشش ہی تو ہے، انسان کی تدریجی تہذیب کے ساتھ ساتھ کسی ایک جرم کے مختلف پہلو بھی قابل مواخذہ قرار دیئے گئے مثلاً قتل عمد ارادہ قتل یا سازش قتل اسی طرح چوری،چوری کا ارادہ یا چوری کا منصوبہ،بالکل اسی طرح تمام جرائم کی تمام صورتوں،شکلوں،قسموں اور حالتوں کی صاف صاف حدود بیان کر دی گئیں تاکہ انسان کو جرم سے بچایا جا سکے اور اسے مزید پرہیز گار، نیک اور متقی بنایا جا سکے، لہٰذا میں بالکل واضح انداز میں اعلان کر سکتا ہوں کہ تمام انبیاء یا دوسری تمام اہم اور ذی مرتبہ مذہبی شخصیات کے بنائے ہوئے سارے اخلاقی قوانین بالکل ایک جیسے ہیں، ان کے بنائے ہوئے سارے شرعی و غیر شرعی حلال و حرام یا جائز و ناجائز کے بارے میں نقطہ نظر بالکل ایک جیسا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار