

Loading content...
یہ ایک معمول بن گیا کہ جب کبھی کسی مذہب نے طاقت حاصل کر لی تو پھر اس نے دوسرے مذاہب کے پیروںکاروں کا صفایا کرنے کی کوشش کی اور اسی کو انصاف سمجھ لیا گیا کہ کمزوروں کو دبایا جائے، انہیں ذلیل کیا جائے، ان کے مال و جائیداد کو لوٹا جائے اور عورتوں کی تذلیل کی جائے، کوئی شخص کسی ایک بھی مذہبی رہنما (نبی) کی نشاندہی نہیں کر سکتا کہ جس نے مخالفین کی عورتوں کی آبروریزی کی اجازت دی ہو، اگر کوئی کسی بھی مذہب کے انتہائی اعلیٰ رہنمائوں کے بارے میں اس طرح کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ صرف اور صرف ان ہستیوں پر ایک الزام کے سوا اور کچھ نہیں ہوگا، مذاہب انسان کیلئے آئے ہیں نہ کہ انسان مذاہب کیلئے، تمام عظیم مذہبی رہنمائوں نے اس دنیا میں اخلاقیات کے یکساں اصول پیش کئے ہیں جن میں باہم ذرہ بھر بھی اختلاف نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار