

Loading content...
چونکہ انسان فطری طور پر سہل پسند اور چور دروازے تلاش کرنے کا عادی ہے لہٰذا یہاں بھی اس نے مذہب کے لبادے میں رہتے ہوئے پیغمبروں کی تعلیمات کو توڑ موڑ کر اپنے لئے دھوکہ دہی، فریب،لوٹ مار اور قتل وغارت کے نئے نئے طریقے تلاش کر لئے، کسی بھی مذہبی رہنما (یعنی انبیائ) نے کبھی بھی کسی کو دوسرے انسان کی جان،مال اور عزت سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ نہیں دی، مذہبی مبلغین یعنی انبیائے کرام نے مختلف انسانی جماعتوں کیلئے مختلف حالات کے تحت اپنی تعلیمات میں ہمیشہ ایک توازن برقرار رکھا، انہوں نے ظالمین سے فرمایا کہ تمہارا خدا عادل ہے، انہوں نے اذیت دینے والوں اور مارنے پیٹنے والوں سے فرمایا کہ خدا بھی تکلیف ناک سزائیں دے سکتا ہے، توبہ کرنے والوں اور پچھتانے والوں سے فرمایا کہ خدا گناہوں کو بخشنے والا ہے اور غفور الرحیم ہے اور وہ توبہ کو قبول فرماتا ہے اور والدین سے بڑھ کر مہربان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار