

Loading content...
انہوں نے عالمانہ انداز میں ثابت کیا ہے کہ بنیادی طور پر تمام مذاہب حقیقتاً ایک ہی ہیں اور جو برائے نام اختلافات ہیں وہ مذہبی استحصالی گروہ کے مذموم عزائم کے پیدا کردہ ہیں، اس گروہ نے صدیوں تک صحائف سماوی کو ایک عام آدمی کی رسائی سے دور رکھا محض اس لئے کہ اس سے مال کمایا جا سکے، انہوں نے ان کتب کا عام زبانوں میں ترجمہ کرنے کی (صدیوں تک ) اجازت ہی نہ دی اور ایسی کسی بھی کوشش کو ناقابل معافی گناہ کے مترادف قراردیا صرف اس لئے کہ کہیں ان کی اجارہ داریوں اور مذموم مفادات کو نقصان نہ پہنچے، وہ اپنے کھیل میں کامیاب ہوئے اور عوام الناس مذہب سے عموماً دور ہی رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار