

Loading content...
یہ کتاب رنگ،نسل اور عقیدے کو بالائے طاق رکھ کر تمام نسل انسانی کیلئے لکھی گئی ہے، یہ ایک پیشگوئی ہے کہ نوعِ انسانی بحیثیت مجموعی برباد ہونے والی نہیں تمام برائیاں، مصائب اور سختیاں چند روزہ ہیں، آخری مصلح پاک کی تشریف آوری کے بعد ہر جگہ دائمی امن کا دور دورہ ہوگا، انسان اپنا کھویا ہوا وقار پھر پالے گا، تمام ضروریاتِ زندگی باافراط ہوں گی، وہ تشریف لائیں گے تو زمین اپنے تمام پوشیدہ خزانے اگل دے گی، بھوک اور قحط کے بھوت کہیں بھی ناچتے ہوئے نظر نہ آئیں گے، خوشحالی وقت کا شعار ہوگی، اس لحاظ سے انسانیت کا مستقبل تابناک اور خوش منظر ہے، درمیانی عرصہ جو بلاشبہ حوصلہ شکن ہے اسے زمانہ امتحان سمجھنا چاہیے، لہٰذا اس گھڑی کی فوری ضرورت یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک بلا امتیاز نسل، عقیدہ یا رنگ خدا وند قدیر کے حضور کامل خلوص کے ساتھ ہاتھ پھیلا دے کہ وہ اپنے آخری مصلح پاک کو جلد ازجلد اِذنِ خروج عطا فرمائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار