

Loading content...
دو ہفتے قبل جب جناب مظہر حسین موسوی صاحب نے جو جناب سید محمد جعفرؐ الزمان کے قریبی اور بے تکلف دوست ہیں مجھے ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ مجھے کوریر سروس کے ذریعے مسودہ بھیج رہے ہیں تو میرے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار تیز ہوگئی کس قدر بدنصیبی کی بات تھی کہ اس عظیم المرتبت ہستی کا مسودہ میرے پاس اس وقت آرہا تھا جب وہ خود اس دنیا میں موجود نہ تھے پھر ان کے وہ الفاظ میرے ذہن میں گونجنے لگے جو گویا ان کی وصیت تھے،مسودہ موصول ہوگیا اور میں نے اپنا کام مکمل کر لیا، اس تمام عرصہ میں میرے ذہن پر یہ احساس چھایا رہا کہ ان جیسی ہستیوں کو کبھی موت نہیں آتی، خدائے بزرگ و برتر کے کام انسانی فہم سے بالا تر ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان جناب کا مشن پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہو اور آخری مصلح کا ظہور موفور السرور بالکل قریب ہو اور خدائے کریم و رحیم اپنے بے پایاں لطف و کرم سے اپنے آخری مصلح وہادی علیہ الصلواة والسلام کے ہمراہ ان کے انصار و اعوان کے ساتھ جناب السید محمد جعفرؐ الزمان کو دوبارہ بھیج دے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار