

Loading content...
کسی کتاب کے لکھنے سے زیادہ اس کا ترجمہ کرنا زیادہ دِقت طلب ہوتا ہے، یہ بات اور زیادہ مشکل ہوتی ہے کہ ترجمہ کرتے وقت اصل کتاب کی لطافت اور زبان کے محاورے کو بھی برقرار رکھا جائے، یہ مشکل اُس وقت دو چند ہو جاتی ہے جب کسی ایسی کتاب کا ترجمہ کیا جائے جس کی زبان ترجمہ کی زبان سے مزاجاً مختلف ہو، فارسی یا عربی زبان کی کتب کا اردو میں ترجمہ کرنا نسبتاًآسان ہے لیکن کسی انگریزی زبان میں لکھی گئی کتاب کو اردو کے قالب میں ڈھالنا اس سے کہیں مشکل ہے، پھر ایسی کتاب کو جس میں ایک ادبی شان بھی ہو اور وہ ترجمے کی زبان سے مزاجاً بھی مختلف ہو اردو کا جامہ پہنا نا مشکلات میں اور اضافے کا سبب بنتا ہے، انگریزی کے ایک لفظ کے کئی معانی ہوتے ہیں، اس ترجمہ یہ میں کوشش کی گئی ہے کہ قریب ترین معانی تحریر کردیئے جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار