

Loading content...
سرکار السید محمد جعفرؐ الزمان نقوی البخاری کی ذات پاک یا آپ کے علمی مرتبہ پر تبصرہ کرنا یا کچھ لکھنا جسارت ہی ہو گا، آپ ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جس میں مختلف خصوصیات و فضائل اس طرح جمع ہو گئے تھے کہ یہ یقین کر لینا بہت مشکل ہو جاتا تھا کہ ایک انسان اتنی خوبیوں پر مشتمل ایسے انتہائی اعلیٰ مرقع یا منشور کا مظاہرہ کر سکتا ہے، گویا ان کی ذات مجموعۂ صفات تھی، ان کے علم کا یہ عالم تھا کہ دنیا کے کسی بھی موضوع پر جب ان سے بات کی جاتی تو ایسا لگتا کہ وہ اس علم میں ایک متخصص کا درجہ رکھتے ہیں اور اس علم کے تمام رموز و اسرار سے بخوبی آگاہ ہیں، ان کے بڑے بھائی قبلہ السید محمد باؐقر الزمان نقوی نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ آپ نگاہِ علم اِلٰہی کا انتخاب ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار