

Loading content...
جس وقت جناب اُم الصغیر معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے یہ فرمایا تو اُس وقت تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن میں ایک کہرام بپا ہوا انہوں نے مل کر اُن کی منت سماجت شروع کر دی ، اُس وقت ملکہ ئِ عالمین صلواة اللہ علیہا کی پاک بیٹیوں صلواة اللہ علیہن کا حکم مان کر پاک معظمہ بی بیصلواة اللہ علیہا زمین سے اٹھ کر چل تو پڑیں مگر چند قدم ہی اٹھا سکیںاور لہرا کر دوبارہ زمین کو زینت بخشی ، اُس وقت پاک بیبیوںصلواة اللہ علیہن نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی تو جناب دائی پاک سلام اللہ علیھانے روتے ہوئے جناب شریکة الحسین صلواة اللہ علیہا کی خدمت میں عرض کیا آپ کس کو چھاؤں میں لے جانا چاہتی ہیں ذرا دیکھیں تو سہی معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا تو اپنا وعدہ پورا کر کے دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار