

Loading content...
یہ تو ایک حقیقت ہے کہ کسی مؤرخ یا صاحب مقتل نے اِس پاک معظمہ یعنی جناب ام الصغیر معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا روزِ وصال متعین نہیں کیا اور نہ ہی کوئی حتمی دعویٰ کر سکتا ہے لیکن قرائن سے اندازے ضرور لگائے جا سکتے ہیں وہ بھی حتمی نہ سمجھے جائیں ہم ایک بات کو بنیاد بنا کر اندازہ لگاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جناب ام الصغیر معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا اپنے پاک سرتاج امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کے بعد پورے ایک سال زندہ رہیں اور یہ پورا سال وہ چھاؤں میں نہیں بیٹھیں اس بات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 62 ہجری محرم کی کسی تاریخ میںانہوں نے دنیا سے وصال فرمایا ہے ،یہاں تک تو معاملہ سوفی صد درست ہے، مگر یہاں سے آگے ہے اِن کے یوم وصال کی تاریخ کا تعین تو اِس کے بارے میں سو فی صد تو کوئی بات نہیں کی جا سکتی مگر ایک بات قرینِ قیاس ضرور ہے کہ جس وقت ہم اِس پاک معظمہ صلواة اللہ علیہا کی اپنے پاک سرتاج علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ عقیدت دیکھتے ہیں اور پورا سال دھوپ پر بیٹھنے کے واقعات اور گریہ وبکاء کو دیکھتے ہیں تو دل مانتا ہے کہ اگر اِن کی وفات محرم کے مہینے میں ہوئی ہے تو پھر یقینا 10 محرم کے قریب ہوئی ہو گی ،یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاک گھر میں محرم کے حوالے سے تمام واقعات کو دوبارہ اسی انداز میں دہرایا گیا ہو اور اِس صدمے کا دُکھ تازہ ہونے کی وجہ سے وہ دنیا سے وصال فرما گئی ہوں، یہ صرف قرائن سے قیاس کرنے کی حد تک کی بات ہے کہ ان کا وصال شاید 10 یا 11محرم سنہ 62 ہجری کو ہوا ہو گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار