

Loading content...
یعنی کئی واقعات جناب مختار ثقفی سلام اللہ علیہ کے دورِ حکومت کے ان کے نام کے ساتھ منسوب کر کے بیان کر دیئے جاتے ہیں یہ واقعات درایتی لحاظ سے درست نہیں ہیں کیونکہ جناب مختیار ثقفی کا دورِ حکومت 67یا 66ہجری کا زمانہ بنتا ہے جبکہ ام الصغیر معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا وصال الیٰ اللہ 62 ہجری میں ہوچکاتھا،کیونکہ سنہ 61ہجری شعبان کے مہینے میں قافلہ پاک کی مدینہ واپسی ہوئی اور سنہ 62 ہجری رجب میں یعنی پورے گیارہ ماہ کے بعد فاتح شام پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کا ملکِ شام میں وصال الٰہی ہوا اور اِن کا دوبارہ شام جانا بھی جمادی الاول میں ہے یعنی وطن میں انہوں نے صرف نو مہینے گزارے ہیں ، یہ واقعات میں پہلے عرض کر چکا ہوں یہاں صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ملکہ ٔشام پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کے وصال الٰہی سے بھی پانچ ماہ قبل جناب ام الصغیر معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا وصال الیٰ اللہ ہو چکا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار