

Loading content...
میں صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اس پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے والد ماجد سلام اللہ علیہ کے بارے میں تحقیق کی جاتی تو پتہ چل جاتا کیونکہ یہ تو ایک معروف شخصیت تھے اور کندی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے جبکہ دوسرے امراء القیس یمنی مشہور تھے ، یہ امراء القیس کند ی وہ ہیں کہ جنہیں جفشیش یا خفشیش بھی کہا جاتا تھا،اور یہ حضر موت کی جنگ میں ایک فوجی دستے کے سالار بھی تھے اور جناب امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام کے دور میں یہ اُن کے نائب عراق بھی رہے ہیں، میں اگر اِن کے واقعات لکھنا شروع کر دوں تو اصل موضوع سے دو رنکل جائوں گا، اس لئے اب میں واپس اپنے موضوع کی طرف آتا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار