

Loading content...
جس وقت شہنشاہِ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصال فرمایا تو اُس وقت سقیفۂ بنی ساعدہ میں 70 یا 72 آدمیوں نے مل کرخلافت کے انتخاب کا ڈھونگ رچایا، یہ ایک متنارعہ بات ہے اِس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا مگر یہاں ایک خلیفہ مقرر ہو گیا اور اس الیکشن کی اپوزیشن کے لیڈر سعد بن عبادہ کی پسلیاں توڑ دی گئیں اور جبراً یا حادثةً ایک خلیفہ مقرر ہو گیا اور اسے کلی حمایت حاصل نہ ہو سکی جس کی وجہ سے عرب کے کئی قبائل نے اس کی خلافت سے انکار کر کے احتجاجاًزکوٰة دینے سے انکار کر دیااور کہا کہ یہ خلافت تو امیرالمومنین علیہما الصلواة والسلام کا حق تھا جو غصب کیا گیا ہے اور اِس کا اعلان تو پہلے ہی خمِ غدیر پر ہو چکا ہے اس لئے ہم زکوٰة کی ادائیگی حکومت کی بجائے اُن کو کریں گے ،لوگوں کے اِس انکار سے حکومت وقت نے بھانپ لیا کہ یہ لوگ تو امیرالمومنین علیہ الصلواة والسلام کے شیعہ ہیں، اس لئے انہوں نے سب سے پہلے زکوٰة کو اصول دین میں شامل کیا اور تارکِ اصول کے ساتھ جنگ کرنے کے جواز کا فتویٰ دے کر خالد بن ولید ملعون کو ایک فوج دے کران کے قتل عام کے لئے بھیج دیا گیا اس وقت جناب مالک بن نویرہ اورمتمم بن نویر ہ کے ساتھ جناب امراء القیس بن عابس کندی بھی تارکین زکوٰةمیں شامل تھے کیونکہ یہ سرکار امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام کے اہم اصحاب میں سے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار