

Loading content...
سب سے پہلے انہوں نے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاک نسب دریافت کیا،جو تھا وہ ابو سفیان نے بیان کر دیا ،انہوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ اس شہنشاہ کا یہ ظاہری نسب تو جناب کنانہ سے ملتا ہے، اور ہمارا نسب نامہ بھی جناب کنانہ ہی سے جاملتا ہے، لہذا وہ جناب ہمارے غیر نہیں ہیں ، ہمیں ان کے پاس بے تکلف جانا چاہیے ،یہ مشورہ کر کے انہوں نے ابوسفیان ملعون کو اپنے ساتھ لیا اور مدینہ کی جانب روانہ ہوگئے ، جس وقت یہ لوگ مسجد نبوی میں داخل ہوئے تو اُس وقت شہنشاہِ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امت کودرسِ اسلام دینے میں مصروف تھے، یہ آ کرلوگوں کے پیچھے کھڑے ہوگئے، اور آپ کا کلام سننے لگ گئے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار