

Loading content...
اس کے بعد دائی پاک سلام اللہ علیھانے فرمایا بیٹی گو کہ وہ پیاسے تھے مگر جس طرف رُخ کرتے صفوں کی صفیں اُلٹ کر رکھ دیتے، اسی دوران حصین بن نمیر ملعون اور منقذ بن مرہ ملعون نے آپس میں مشورہ کیا کہ ان کے ساتھ جنگ کرنا تو ناممکن ہے اس لئے بہتر ہے کہ ہم ان پر چھپ کر وار کریں یہ دونوں ملاعین ایک کمیں گاہ میں جا چھپے اور گھات لگا کر بیٹھ گئے، اِدھر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا پاک راہوار دوڑتا ہوا ایک ملعون کے قریب سے گزرا ، اُس ملعون نے آپ کے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کو ایک ظالم تحفہ پیش کیا حصین بن نمیر ملعون نے بیک وقت چھپ کر وار کیا عمامہ بائیں جانب گرا تلوار دائیں جانب گری دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر آپ کا پاک بھائی راہوار کی کوچ پر جھک گیا دائی پاک سلام اللہ علیھانے جس وقت یہ بات کی تو دیکھا اُس وقت تک ملکہ ہجر و فراق صلواة اللہ علیہا کے رخ پر زردی چھا چکی تھی ، نبضیں مدھم ہونے لگ گئیں، روکے فرمایا ہائے میرا نوخیز جوان، ہائے میرا ہمشکلِ پیغمبرؐ ، آپ جیسے بھائی کی ایسی پُردرد شہادت کے بعد بہن کا زندہ رہنا مناسب تو نہیں ہے ، آپ کے بغیر بھی اب زندگی کا کوئی مقصد ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار