

Loading content...
بحر حال تمام مسافت طے کر کے یہ کاروانِ تطہیر دمشق سے باہر چھ میل دور اپنی جاگیر میں آ کر قیام پذیر ہو گیا ملکہ ہجر پاک بی بیصلواة اللہ علیہا یہاں بھی دن رات گریہ فرماتی رہتیں،ایسے ہی دن گزرتے رہے یہ تو سب نے ہی سنا ہوا ہے کہ بیمارِ مدینہ صلواة اللہ علیہا بچپن میں ضعیف ہو چکی تھیں سفر کی تکالیف، بیماری کا مسلسل جمود، شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا ہجر اِن صدمات نے پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو بہت نحیف کر دیا تھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار