

Loading content...
یہی آندھی مدینے میں بھی جاری تھی ملکہئِ ہجر و فراق صلواة اللہ علیہا جگر پر ہاتھ رکھ کر مزارِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واپس گھر اطہر کی جانب روانہ ہوئیں ،گھر کی ایک دیوار کے ساتھ آ کر پاک بی بی صلوات اللہ علیہا دیوار کے سہارے بیٹھ گئیں روتے ہوئے فرمایا میرا زورِ کمر بھائی آپ کی بہن ان چار پہروں میں ضعیف ہو گئی ہے آپ کا تو سات محرم کا وعدہ تھا اور اب تو دسویں کا دن بھی غروب ہو گیا ہے روتے روتے ملکہ ہجرصلوات اللہ علیہا کو غش آ گیا اچانک پاک بی بیصلوات اللہ علیہا کو بابا پاک کی خوشبو محسوس ہوئی ،جلدی سے آنکھیں کھولیں روتے ہوئے ہر طرف دیکھا اندھیرا چھایا ہوا تھا عشا کے بعد کا وقت تھا پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کو بابا پاک کہیں نظر نہیں آئے ،انہیں بابا پاکعلیہ الصلواة والسلام کی خوشبو برابر محسوس ہو رہی تھی ، خوشبو کے رخ کا تعین کیا تو سامنے دیوار پر نظر پڑی ، کسی پرندے کا عکس نظر آیا، پاک بی بیصلوات اللہ علیہا نے پوچھا آپ کون ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار