

Loading content...
جملہ مؤرخین اس واقعہ کو مختلف زاویئے سے تحریر کرتے ہیں، مدینہ منورہ میں سب سے پہلی خبر کس نے دی کہ واقعہ کربلا ہو گیا ہے اس کے بارے میں تاریخ بتاتی ہے کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام نے کبوتر رکھے ہوئے تھے جو بالکل سفید رنگ کے تھے جس وقت مدینہ سے تیاری ہوئی تو امام علیہ الصلواة والسلام نے انہیں بھی اپنے ساتھ لے لیا تھا ، مدینہ سے کربلا تک یہ کبوتر ان کے ساتھ رہے سات محرم کو امت ملعون نے پانی بند کیا تو یہ کبوتر بھی پیاسے رہے جناب معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا ان کبوتروں کو صبح سویرے آزاد کر دیتیں اور روتے ہوئے فرماتیں ہمارے لئے تو امت نے پانی بند کر دیا ہے تم تو پیاسے نہ رہو،میرے بھائی کے کمسن معصوم تو پیاسے ہیں کم سے کم تم تو پانی پی آؤگے ، یہ کبوتر پرواز کرتے دریا پر جانے کی بجائیے صحرا میں اتر جاتے ایک دوسرے کی گردنوں میں گردنیں ڈال کر خاندانِ وحدت علیہم الصلواة والسلام کی مظلومیت پرروتے رہتے پھر شام کے وقت خیام کو کعبہئِ عقیدت سمجھتے ہوئے پہلے سات طواف کرتے اور پھر صحن اقدس میں اتر جاتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار