

Loading content...
اگر کبھی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو یہ معصوم بی بی صلواة اللہ علیہا اپنی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کو یاد کرکے رونے لگتیں اور جیسے ہی اُن کی نگاہ اپنے بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام پر پڑتی تو پھر انہیں سگی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا بھی بھول جاتیں اور دوڑ کر ان کے گلے لگ جاتیں اور معصومیت بھرے لہجہ میں روتے ہوئے عرض کرتیں آپ زیادہ دیر گھر سے باہر نہ رہا کریں، آپ کی جدائی کومیرا دل برداشت نہیں کرتا، جمعہ کا دن مقرر تھا اُس دن ساراپاک خاندان شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی زیارت کیلئے پاک معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے گھر جمع ہوتا اور سب مل کر معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی خدمت اقدس میں عرض کیا کرتے کہ ہم شبیہہ پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے لئے آئے ہیں،اُس موقع پر بیمارِ مدینہ بی بی صلواة اللہ علیہا بہت خوش ہوتیںاوراپنے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کے چہرۂ اقدس سے نقاب ہٹا کر تمام اہل خاندان علیہم الصلواة والسلام سے مخاطب ہو کر فرماتیں کہ آپ سب دعا فرمائیں کہ میرے یہ پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام نظر بد سے ہمیشہ محفوظ رہیں، میری توزندگی بھی یہ پاک بھائی ہے اور میرا تو واحد سہارا بھی یہی پاک بھائی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار