

Loading content...
پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی آواز پر اِس معصوم معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے آنکھیں کھولیں، پاک والدہ صلواة اللہ علیہا سے نظر ملی ،ان کی محبت نے کشش کی تو انہوں نے پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کی جانب جھکنا شروع کیا اور جھکتے جھکتے پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے رخساروں کے ساتھ اپنے رخسار جا لگائے ، ، معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے آہستہ آہستہ اپنی پاک دختر کی پیشانی سے زلفیں ہٹا ئیں اورروتے ہوئے عرض کیا آقا! میری یہ معصوم بیٹی اب آپ کے سپرد ہے یہی میرا واحد سرمایہ ہے، شرفاء کو بیٹوں سے بیٹیاں زیادہ عزیز ہوتی ہیں، میری اِس معصوم بیٹی کا خیال رکھنا اِسے خود سے ایک لمحہ بھی جدا نہ کرناتاکہ اِسے میری کمی محسوس نہ ہو، پھر پاک دخترصلواة اللہ علیہا کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے فرمایا ماں کے اِس تھوڑے سے پیار کو کافی سمجھنا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار