

Loading content...
جناب علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام دوڑ کر اپنی معصوم بہن کے قریب آئے پاک بہن کو سینے سے لگا کر پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے پاس لے آئے،تاجدارِ کربلا علیہ الصلواة والسلام نے معصوم بیٹی کو دونوں ہاتھ بڑھا کر وصول کیا پھر پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے فرمایا جاگو میری لائق بیٹی! سونے کیلئے تو بہت وقت پڑا ہے، آج پاک والدہ صلواة اللہ علیہا سے آخری بار پیار توکروا لو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار