

Loading content...
عرب کا دستور تھا کہ جب وہ لوگ اولاد کانام تجویز کرتے تھے تو ساتھ ہی ایک کنیت بھی رکھتے تھے،کیونکہ عرب میں کسی کو نام لے کر پکارنا اس کی تضحیک کے مترادف سمجھا جاتا تھا اور یہ بے ادبی بھی تصور ہوتا تھا اور آج تک شریف گھرانوں میں یہ رواج موجود ہے کیونکہ اہلِ عرب یہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی اُن کی بیٹیوں کا نام لے ، اس لئے وہ ہر بیٹی بیٹے کی کنیت رکھ دیتے تھے جو ایک قسم کا نام ہی ہوتا تھا… اور اس پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کا نام پاک تو دوسرا تھا مگر اُن کی کنیت تھی بی بی اُم اسحاق صلواة اللہ علیہا ، ہمارے لئے تو یہ کنیت بھی مجمع عام میں تلاوت کرنا مناسب نہیں ہے، اس لئے ملکہئِ ہجر صلواة اللہ علیہا کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کہہ کر پکارنا زیادہ مناسب ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار