

Loading content...
مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کے ایک سال بعدیعنی سنہ 51 ہجری کا ذکر ہے کہ جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام نے قبیلہ تمیمیہ میں تشریف لے جانے کا ارادہ فرمایا، جس وقت وہ گھر سے روانہ ہونے لگے توتاجدارِ کربلا علیہ الصلواة والسلام نے خود انہیں رخصت کیا اور رخصت کرتے وقت فرمایا اے ابوالقاؐسمعلیہ الصلواة والسلام ! آپ جس وقت قبیلہ تمیمیہ میں پہنچیں تو طلحہ بن عبداللہ تمیمی کو ہماری طرف سے سلام کہہ دینا اور انہیں ہمارا یہ پیغام بھی دے دینا کہ ہم عنقریب آپ کے گھر سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امانت وصول کرنے آئیں گے، ادھر جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام روانہ ہوئے،اُدھر طلحہ بن عبداللہ نے ایک خواب دیکھا ، انہوں نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کے گھر کو زینت بخشی ہوئی ہے، اُن کے سامنے اُس کے قبیلے کے لوگ موجود ہیں (طلحہ بن عبداللہ بنی تمیم کا سردار تھا )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار