

Loading content...
اِس وقت میں شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی اُس پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کاذکر پاک کرنا چاہتاہوںکہ جن کے القاب ہیںملکہئِ ملکِ فراق، مریمِ کائناتِ درد، شہزادیئِ ملک الم، بتولِ الفتِ اکبرؐ علیہ الصلواة والسلام، پروُردۂ کرب، بیمارِ مدینہ، عاشقِ شبیہ پیغمبر، اورملکہئِ ہجر پاک بی بیصلواة اللہ علیہااورمیں چاہتا ہوں کہ اُن کے حالات پیش کرنے سے پہلے میں ایک بار پھر عرض کر دوں کہ بعض علمائے علم الانساب نے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی پاک دختران صلواة اللہ علیہن کی تعدادتین لکھی ہے، بعض نے چاراور بعض نے پانچ دختران صلواة اللہ علیہا کا ذکر کیا ہے اور بعض مورخین نے اِس سے بھی زیادہ پاک دختران صلواة اللہ علیہن کا ذکر کیا ہے،مگر میری تحقیق کے مطابق شہنشاہ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی پاک دختران صلواة اللہ علیہن کی تعداد پانچ ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار