

Loading content...
14 رجب کی رات گویا خاندان تطہیر علیہم الصلواة والسلام کے لئے ایک قیامت کی رات تھی ،تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن جناب شریکة الحسین معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو سینے سے لگا کر روتیں رہیں اور ایسے ہی روتے روتے صبح ہو گئی ، اسی رات کے پردے میں پاک معظمہ بی بیصلواة اللہ علیہا کو غسل دیا گیا ، دائی پاک سلام اللہ علیھا سے روایت ہے کہ جس وقت ہم نے غسل دینے کا ارادہ کیا اور جام پانی کا بھرا تو اس وقت پاک معظمہ بی بیصلواة اللہ علیہا کے جسم اطہر میں جنبش ہوئی روتے ہوئے فرمایا اماں فضہ سلام اللہ علیہا! آپ کو تو پتہ ہے کہ میرے بھائی کس حالت میں تین دن کے پیاسے اس دنیا سے رخصت ہو ئے میں پہلے ہی بہت درد رسیدہ ہوں اب آپ میرے دکھ درد میں مزید اضافہ نہ کرنا اور مجھے غسل دیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھنا کہ میرے چہرے پر پانی نہ ڈالنا تاکہ پانی میرے ہونٹوں کو نہ لگے ، میرے بھائی پیاسے شہید ہوئے تھے اس لئے مجھے بھی پیاسا ہی دفن کرنا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار