

Loading content...
جس وقت معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے پاک بھائی کے خون کی خوشبو محسوس کی تو آپ کا رنگ متغیر ہونے لگ گیا،پاک مستورات صلواة اللہ علیہن نے آپ کو سنبھالنے کی تو بہت کوشش کی مگر معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے تغر کے اس درخت کو جا کر سینے سے لگا لیا رو رو کر بین کرنے لگ گئیں، فرمایا اے پاک بھائی! آپ تو اس غریب بہن کو غم و آلام کے طوفان میں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے تھے دیکھیں تو سہی کہ میں کیسے ہجر و فراق کے درد کو سینے سے لگاکر جی رہی ہوں ،بھائی آپ کے منسوبات کو دیکھ دیکھ کرگریہ کرتی ہوں،اِب تو میں ہجر کے اِس بے کنار سمندر میں تیرتے تیرتے تھک چکی ہوں اب آپ کی مزید جدائی مجھ سے برداشت نہیں ہوتی ہے، اب آپ مجھ پر احسان فرمائیں اور خود آ کر مجھے اپنے ساتھ لے جائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار