

Loading content...
تمام اہل عرب اس بات سے اچھی طرح واقف تھے کہ جناب جعفر طیار علیہ الصلواة والسلام اپنے وقت کے ابوالمساکین تھے اور اُن ہی کی طرح جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام اِس دور میں اپنی سخاوت کی وجہ سے بحر الجود کے نام سے مشہور تھے،اس لئے ان کے کرم کو دیکھتے ہوئے اکثر تو لوگ شام سے آنے والے اُن کے اونٹوں کو بٹھا کر سامان خورد و نوش لوگوں میں تقسیم کر دیا کرتے تھے اور در اطہر تک کوئی چیز نہیں پہنچ پاتی تھی اور جس وقت جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام کو یہ اطلاع ملتی کہ حضور! آپ کا سب سامان غریب لوگوں میں تقسیم ہو گیا تو وہ سجدۂ شکر بجا لاتے کہ لوگوں کو ہماری ذات پر کتنا نیک گمان ہے کہ ہم سے پوچھنا بھی گوارا نہیں کرتے اور ہمارے مال میں سے اپنی ضروریاتِ زندگی پوری کر لیتے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار