

Loading content...
اِس مقابلے کے بعد مسرف بن عقبہ ملعون نے حکم دیا تھا کہ سارے مدینے کے گھروں کو لوٹ لو،پھر مدینے میںقتل عام شروع ہو گیا ، کچھ لوگوں نے روضہئِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آ کر پناہ لی تو اُس ملعون نے اپنے گھوڑے مسجد نبوی میں داخل کر دیئے اوریہاں وہ لوگوں کو گھوڑوں پر سوار ہو کرقتل کرتے رہے ، حتیٰ کہ نہ کسی کی جان محفوظ رہی اور نہ ہی عزت ، چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی انہوں نے مائوں کی گودمیں سے نکال کراس طرح دیواروں سے دے مارا کہ ان کے سر پھٹ گئے اور ان کے مغز دیواروں سے چپک گئے، یہ واقعہ 28 ذی الحجہ 63 ہجری کا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار