

Loading content...
جنابِ فضل علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری وجہ سے ہمارے شہنشاہ امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام پر کوئی آنچ آجائے، اِس لئے ہمیں اِس جماعت میں بطورسپاہی شامل ہونا چاہیے اور اقتدار کی پیشکش کو قبول نہیں کرنا چاہیے، پاک خاندانِ بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کے افراد اِس بات پرمتفق ہو گئے پھر اس کے بعد انہوں نے میٹنگ کے باقی شرکاء کو بلا کر فرمایا کہ آپ نے ہمیں حاکم منتخب کیا ہے اور ہم اپنی طرف سے عبداللہ ابن حنظہ کو مدینے کا حاکم مقرر کرتے ہیں اگر آپ سب کو ہمارا یہ فیصلہ منظور ہے تو اِن کے ہاتھ پر بیعت کریں، وہاں موجود تمام لوگوں نے جناب عبداللہ بن حنظہ کے ہاتھ پر بیعت کر لی…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار