

Loading content...
ایک روایت یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ جس وقت مسلم بن عقبہ ملعون نے پاک قافلے کو شام روانہ کیا، اور قافلہ جس وقت شام سے باہر اِس مقام پر پہنچا کہ جہاں آج پاک مزار ہے تو اُس وقت یزید ملعون کی موت کی خبر آپہنچی ،اُس کے فوجی جو قافلے کے نگران بنے ہوئے تھے ان میں افراتفری پھیل گئی ،اس دوران ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا اپنے خیمے سے باہر نکل آئیںاور خیمے کے باہر دیکھا تو سامنے ایک باغ نظر آیا ،وہ اِس باغ میں تشریف لے گئیں ،وہاں پانی کا ایک کھالا تھا ، یہاں پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اُس کھالے کے کنارے بیٹھ کر پاک بھائی کے دکھوں کو یاد کر کے رونا شروع کر دیا تااینکہ غش کھا کر بہتے ہوئے پانی کے کھال میں گر گئیںجس کی وجہ سے بہتے ہوئے کھال کا پانی رک گیا، اُس وقت اِس باغ کے باغبان نے اسی باغ کو پانی لگایا ہوا تھا جس وقت پانی رُکا تو وہ بیلچہ شانے پر رکھ کر یہ دیکھنے کے لئے روانہ ہوا کہ پانی کیوں رک گیا ہے جس وقت وہ اُس مقام پر پہنچا تو اُس نے سمجھا کہ کوئی ہے جس نے پانی کو روکا ہوا ہے اور شاید وہ پانی کا رخ موڑ کر اپنے کھیت کی طرف پانی لے جانا چاہتا ہے اُس نے آ کر بیلچے کا وار کیا جس کے ساتھ سراطہر شگافتہ ہو گیا جس وقت پانی میں خون شامل ہو کر جاری ہوا تو وہ پریشان ہو گیا ، اُس وقت تک وہاں جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کے غلام پہنچ گئے نعوذ باللہ اُن غلاموں نے انہیں اپنے خیمے میں پہنچایا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار