

Loading content...
قافلہئِ تسلیم و رضا کی وطن واپسی کے بعد مدینے کی فضا میں یزید ملعون کے خلاف شدید نفرت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے تمام لوگوں نے ملعونِ شام کی بیعت توڑ دی اور ایک بغاوت کی فضا پیدا ہو گئی تھی اُس وقت ابن سعید ملعون نے فرعونِ شام کو ایک خط لکھا اور اُس خط میں مدینہ کے تمام حالات تحریر کئے اور اس کا ذمہ دار پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کو قرار دیا، جس کی وجہ سے یزید ملعون نے حکم دیا کہ پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کو مصر روانہ کر دو،اُس ملعون نے پاک خاندان کو مصر چلے جانے کا حکم دیا ، وہاں جا کر انہوں نے مسلمہ بن مخلد کے گھر میںقیام فرمایا، اُس زمانے میںمصر کا حاکم عقبہ بن نافع تھا،جس وقت اُسے خاندانِ بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کی آمد کی اطلاع ملی تو وہ بہت خوش ہوا ، اُس کے دل میں پاک اہل بیت علیہم الصلوات والسلام کا احترام پہلے سے موجود تھا اس لئے اُس نے انہیں اپنا مہمان بنا لیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار