

Loading content...
یہ شہزادہ جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام تھے اور ان کا ظہورِ اجلال حبشہ میں ہوا تھا، شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کی دنیا میں آمد سے پہلے ایک گرامی نامہ تحریر فرمایا تھا کہ عنقریب آپ کے گھر کو ہمارے ایک لخت جگر زینت بخشیں گے، جو شکل وصورت میں ہمارے پاک والد جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام کی شبیہہ کامل ہوں گے، اس لئے جس وقت وہ دنیا میں تشریف لائیں تو سب سے پہلے ہماری طرف سے انہیں پیار کرنا اور ان کا نام پاک بھی ہمارے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے نام پر رکھنا ہے، یعنی جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام اِن کا پاک نام ہو گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار