

Loading content...
دربارِ شام کی بات چلی ہو گی تو شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا نے یہ بھی ضرور عرض کیا ہو گا کہ سرتاج! آپ بہتر جانتے ہیں کہ ایسے درد بھرے سفروں میں کوئی بھی اپنے بیٹوں کے سر پر سہرے نہیں سجاتا کیونکہ دورانِ سفر نہ تو سامان میسر ہوتا ہے اور نہ ہی شایانِ شان انتظام کیا جا سکتا ہے، مگر آپ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہم نے یہی سوچا کہ گھر کی بات ہے اور گھر کے رشتوں میں کمی بیشی محسوس نہیں کی جاتی،مگر آپ کی عزت کی قسم! دربار میں اس وقت شام کے تمام امیر اور رئیس جمع تھے کہ جس وقت ان کے سامنے میرے قاسم لعل کی شادی کا سامان دکھایا گیا، اس وقت مجھے اپنی غربت کا احساس ہوا وہ تمام ملاعین کافی دیر تک تحقیر آمیز انداز میں ہنستے رہے، میں دیکھتی رہی جس وقت تک دلہے کا سامان ایک ملعون اٹھا اٹھا کر اہل دربار کو دکھاتا رہا آپ کی بیوہ بہو صلواة اللہ علیہا کا سر شرم سے جھکا رہا اور ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری رہی …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار