

Loading content...
اس کے بعد روتے ہوئے عرض کیا اے پاک سرتاج آپ کا حکم تھا اِس لیے حکم کی تعمیل میں ہم نے آپ کے لخت جگر کی شادی توکی تھی، پانی میسر نہیں تھا آنسوئوں کے ساتھ مہندی بھی تیار کی تھی اور شادی کی تمام رسمیں ادا کرنے کی پوری پوری کوشش کی تھی ، مگرلاکھ کوشش کے باوجود کئی شگن ادھورے رہ گئے تھے جنہیں کوفی اور شامی ملاعین نے میدان میں پورا کیا تھا،وہاں امت نے آپ کے دلہا بیٹے کی شادی کی رسمیں ایسے ادا کیں کہ جس وقت تمام رسمیں ادا کر کے انہیں سیج پر سلایا گیا تو خدا جانے وہ کیسے شگن کروا کر آیا تھا کہ اس کی سیج کا رنگ بھی پل بھر میںحنائی ہو گیا تھا ،اس وقت میں نے سیج کے ساتھ بیٹھی دلہن کا ماتھا چومنے کے لئے گھونگھٹ اٹھایا تھا تو مجھے مانگ میں سیندور کی جگہ سرتاج کا لہو نظر آیا جو اُن کی پاک پیشانی اور رخساروں کو سرخرو کر رہا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار