

Loading content...
اے پاک ملکہ عالمین معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا میرے صغیر لعل علیہ الصلواة والسلام اور معصوؐم بیٹی صلواة اللہ علیہا کے سلام قبول فرمائیں، ایک کو میں اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے پاس سلا آئی ہوں اور معصوم بیٹی صلواة اللہ علیہا کو شام کے ظالم ماحول میں اکیلا چھوڑ آئی ہوں، مجھے پھر بھی علی اصغر علیہ الصلواة والسلام کی تو کوئی فکر نہیں ہے کیونکہ ایک تو وہ بیٹا ہے اور دوسرا وہ اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے سینے پر سویا ہوا ہے لیکن مجھے فکر تو اپنی معصوم بیٹی صلواة اللہ علیہا کی کھائے جا رہی ہے کیونکہ ایک تو وہ کمسن ہے اور دوسرا شام کی نگری بہت ظالم ہے ،وہ بیٹیوں کو اکیلا چھوڑ کر آنے کے قابل تو نہیں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار