

Loading content...
تاریخ ہمیں یہ تو بتاتی ہے کہ پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن نے باری باری ملکہئِ عالمین صلواة اللہ علیہا کے پاک مزار کو سینے سے لگا کر بین کئے مگر یہ نہیں بتاتی کہ کس پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے کون سا بین کیا لیکن قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا نے پاک مزار کو سینے سے لگا کر یہ ضرور فرمایا ہو گا اے پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا! آج آپ کی بہو بیوہ ہوکر آپ سے ملنے آئی ہے، جس وقت میں یہاں سے روانہ ہوئی تھی تو میرے سر کا تاج سلامت تھا ، مگر دیکھیں تو سہی آج میرے سرپر تاج کی جگہ خاک ہے جس وقت میں یہاں سے روانہ ہوئی تھی تو میرا جوان بیٹا گھوڑے پر سوار ہو کرمحمل کوپکڑ کر ساتھ ساتھ چل رہا تھا اس وقت فخر سے میرا سر آسمان سے بھی بلند تھا مگر میں واپسی پر سارے راستے جھک جھک کر دیکھتی رہی کہ شاید اب بھی میرا پاک شہزادہ میرا محمل پکڑ کر ساتھ ساتھ آ رہا ہو مگر مجھے کہیں بھی میرا لخت جگر نظر نہیں آیا ہے، اے پاک بی بی میری آنکھوں کا نور کربلا کی خاک میں گم ہو گیا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار