

Loading content...
جس طرح غم زدہ بیٹیاں ماں کے گلے میں باہیں ڈال کر اپنے دکھ سناتی ہیں، بعینہ اسی طرح معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے جناب سیدہ پاک صلواة اللہ علیہا کے مزار کو گلے سے لگایا اور رو رو کر فرمایا ماں! پردیس میں جا کر میرے پاک بھائی علیہم الصلواة والسلام مجھ سے روٹھ گئے ، ماں میں نے تو ان کی تلاش میں شام کے بازار تک دیکھے ہیں میں نے ہر قریہ ، ہر شہر ہر بازار اورہر چوک میں اپنے پاک بھائیوں کو صدائیں دی ہیں ،اپنی ہر ممکن کوشش کی ہے مگر افسوس کہ مجھے پاک بھائی کہیں نہیں ملے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار