

Loading content...
جس بھائی کے بغیر مجھے ایک پل بھی چین نہیں آتا تھا، جس کی جدائی موت سے زیادہ شدید محسوس ہوتی تھی، اسے کربلا کے گرم صحرا میں خاک اور خون کا کفن پہنا کر سلا آئی ہوں،اے پاک ماں آئیں اور آ کر مجھ سے حال تو سنیں کہ آپ کے پاک لعل کا امت نے کیا حال کیا تھا ، میں یہ اُن کا خون سے تربتر لباس بھی آپ کو دکھانے کے لئے ساتھ لائی ہوں اس پر نگاہ تو فرمائیں کہ اس دریدہ لباس کا کوئی تار ایسا نہیں ہے کہ جو مضروب نہ ہو، تیروں، نیزوں، اور تلواروں کی ضربوں سے چھدا ہوا یہ لباس میرے غریب الوطن بھائی کی مظلومیت کا گواہ ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار