

Loading content...
ہائے میری پاک ماں! میں تو سب کچھ لٹا آئی ہوں ، آج میرے دائیں بائیں نگاہ تو فرمائیں کیا آپ کو میرے بھائی نظر آتے ہیں ؟اے پاک ماں میں تو یہی خبر سنانے آئی ہوں کہ امت نابکار نے مجھ سے میرے بھائی، بیٹے اور بھتیجے چھین لئے ، ہمارے خیام کو سیراب کیا گیا ، ہمیں اسیر کیا گیا، ہمیں شہروں اور قصبوں میں پھرایا گیا، ہماری ہتک حرمت کی گئی،جگہ جگہ ہماری تشہیر و تضحیک کی گئی، اماں! ہمیں بازاروں کے مجمع عام میں لے جایا گیا، اماں !ہمیں ملاعین ازل کے سامنے درباروں میں بھی پیش کیا گیا، اماں ! ہمیں کئی کئی گھنٹے تک وہاں کھڑا رہنا پڑا، اماں! آپ کی یہ ستم رسیدہ بیٹیاں زندان کی اسیری دیکھ آئی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار