

Loading content...
پھر اس کے بعدجناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام کو اپنے پروگرام سے آگاہ فرمایا اورانہیں ساتھ لے کر جوانانِ بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کے پہرے اور پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے زمرے میں پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا جنت البقیع میں وارد ہوئیں، دور سے پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے مزار پر نظر پڑی تو پھر صبر و ضبط کا دامن ہاتھ سے جاتا رہا کیونکہ بیٹیوں کی فطرت ہوتی ہے کہ زمانے میں اگرکبھی دُکھ سکھ آ جائیں تو دُکھ درد میں وہ بھائیوں کو دیکھ کر ضبط کرجاتی ہیں، والد کے سامنے بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتیںمگر جس وقت کسی دکھیا کی نظر اپنی والدہ پر پڑتی ہے تو پھر صبر کے سارے بند ٹوٹ جاتے ہیں پھر نہ آنکھوں پر ضبط رہتا ہے اور نہ ہی دل پر کنٹرول رہتا ہے ،مدینے سے کربلا ،کربلاسے شام اور پھر مدینہ واپس آنے تک مصائب و آلام کے جتنے بھی پہاڑ ٹوٹے، معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے صبر و استقامت سے کام لیا، ہر مرحلہئِ درد میں پردہ داروں کو دلاسے دیتی رہیں، شام کے مشکل ترین اور کٹھن سفر میں بھی ہر ایک کا حوصلہ بڑھاتی رہیں ، حتیٰ کہ بازاروں اور درباروں میں غیورِ کائنات جناب امام سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کو بھی دلاسے دیتے رہیں مگر جس وقت پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے پاک مزار پر نظر پڑی تو اُس وقت پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے صبر کے تمام بند ٹوٹ گئے ابھی مزار سے دور تھیں کہ بے ساختہ بین کیا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار