

Loading content...
سر جھکا کر کھڑے ہوئے جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ دلاسہ دینے کیلئے میں آخر کیا کہوں گا اور کن الفاظ میں دلاسہ دوں گا، ظالمین سے انتقام لینے سے پہلے میرا ہر دلاسہ ایک جھوٹی تسلی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا ، پھر آنسو چھپاتے ہوئے فرمایا ہاں یہ میرا وعدہ رہا کہ جس دن میں انتقام لے لوں گا تو پھر آپ سب کو پرسہ بھی دوں گا،دلاسہ بھی دوں گا اور لوگوں کے سامنے بھی آؤں گا،پہلے آنے کی مجھے میرے ضمیر نے اجازت نہیں دی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار