

Loading content...
جس وقت چوتھی رات آئی تو پاک مستورات لواة اللہ علیہن نے پروگرام بنایا کہ ہم جنت البقیع میں جا کر اپنی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کو شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کا پرسہ دے آئیں،معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ ہم واپس تشریف لانے کے بعد سے اب تک اپنے بھائی جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام کے انتظار میں رہے ہیں کہ وہ ہمارے پاس آکر ہمیں بھائیوں کا پرسہ دیں گے مگر وہ ابھی تک نہیں آئے ہیں، اس لئے پہلے ہم سب جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلواة والسلام کے گھر چلیں گے، ان کی خیر و عافیت دریافت کریں گے، پھر انہیں ساتھ لے کر ہم جنت البقیع جائیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار