

Loading content...
ملکہئِ ہجر صلواة اللہ علیہا نے پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے دونوں ہاتھ پیار سے اپنے ہاتھوں میں لے کر پہلے اپنی آنکھوں سے اور پھر رخساروں سے لگائے اور فرمایا سمجھ نہیں آتا کہ میں کس کو دوش دوں؟ کس کو مجرم ٹھہراؤں؟ یا کس کو ذمہ دار کہوں؟… شاید قسمت میں یہی ہو گا کہ میرا پاک بھائی سر پر سہرا سجانے کی بجائے خاک وخون میں غلطان ہو کر سوگیا، یہ درد ایک پل بھی چین نہیں لینے دیتا کہ میری دو بہنیں تو صلواة اللہ علیہما مجھ سے ظالم شام نے چھین لیں اور تیسری بہن صلواة اللہ علیہا دلہن بنتے ہی بیوہ ہو گئیں اوربیوگی کا لباس پہن کر واپس آ گئی ہیں اب اِن کی حالت دیکھ کر تو جگر ہی کانپ جاتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار