

Loading content...
آپ کو اچھی طرح یاد ہو گا کہ نماز عشاء کے بعد تمام پاک فرزندان کے ساتھ جس وقت میرے پاک باباعلیہ الصلواة والسلام تشریف لایا کرتے تھے تو تمام پردہ دار اِس منظر کو دیکھ کر بے ساختہ صلوات پڑھا کرتے تھے ، آج تک وہ منظر میرے دل پر نقش ہے کہ میرے پیارے وفادار چچا عباؐس علیہ الصلواة والسلام بھائی ہونے کے باوجود نوکروں کی طرح خود آگے بڑھ کر ان کی پاک نعلین کو درست کر کے رکھتے اور اس منظر کودیکھ کر تمام جوانانِ بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام احترام سے جھک جایا کرتے تھے،خدا جانے ہمارے آباد و شاد گھر کو کس بد نظر کی نظر لگ گئی ہے کہ اب تو صرف گزرے لمحات کو یاد کر کے آنسو بہانا ہی ہمارا مقدر رہ گیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار